لاہور:(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورایم نوید نے تمام ڈویژنز کے ریڈرز اور تھانوں کے محرران سے خطاب کرتے ہوئے پینڈنگ اور زیر التواءمقدمات کے چالان فوری عدالتوں میں بھجوانے کی ہدایت کر دی۔
،ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا تمام محرران تھانہ کا ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھیں جو کسی بھی وقت چیک کیا جا سکتا ہے، ریکارڈ کی بروقت تکمیل نہ کرنے اور سستی برتنے والے ریڈرز اور محرران خود کو محکمانہ احتساب کےلئے تیار رکھیں ،تھانوں کی صفائی و سکیورٹی کے مناسب انتظامات کروانا بھی آپ کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے ،ایم نویدنے مزید کہا غفلت، کوتاہی اور ڈیوٹی میں عدم دلچسپی لینے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر متعدد تھانوں کے محرران کو مختلف سزائیں دی گئیں۔
زیر التوا مقدمات کے چالان عدالتوں میں بھیجیں جائیں:ایم نوید



















