اسلام آباد،سیالکوٹ:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے قائم مقام افغان وزیرخارجہ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہاکابل دہشتگردوں کاگڑھ ہے،قائم مقام افغان وزیرخارجہ کے الزامات پاکستان پرملبہ ڈالنے کی کوشش ہیں،یواین مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش سمیت 2 درجن سے زائد دہشتگرد گروپ آپریٹ کررہے ہیں ،افغانستان 2024 میں داعش کی بھرتیوں ،سہولت کاری کا مرکز رہا ۔
وزیر دفاع نے کہاعبوری افغان حکام دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم اور اپنی سرزمین دوسرے ممالک کےخلاف استعمال ہونے سے روکےں۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاامید ہے 190 ملین پاو¿نڈ کا فیصلہ حقائق کی بنیاد پر سنایا جائےگا،برطانیہ نے حکومت کو پیسے بھجوائے، بانی پی ٹی آئی نے بند لفافے میں کابینہ سے منظوری لی، پیسے خزانے کی بجائے کاروباری شخصیت کے اکاو¿نٹ میں جمع کرائے گئے،القادریونیورسٹی میں کیا تعلیم دی جاتی ہے،میڈیا جا کر دیکھے، پی ٹی آئی دور حکومت میں لوٹ مارعروج رہی،پہلے غلامی نامنظور اب ایبسولوٹلی یس‘ اورلیٹ گئے،پی ٹی آئی والے امریکی کانگریس کی سماعتوں کا جعلی ڈرامہ بنا کر پیش کر رہے ہیں۔
افغانستان دہشتگردوں کاگڑھ،غلامی نامنظور کہنے والے اب لیٹ گئے،خواجہ آصف



















