پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت

راولپنڈی: پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔


ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کا آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا امید ہے سرویلنس سے پاک ماحول میں ملاقات کرائی جائے گی۔

پچھلی مرتبہ گئے تو ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کیلیے انتظار کرتے رہے، ابھی ملاقات ہونا اہم ہے اور مناسب جگہ اور وقت ہونا چاہیے، ملاقات کے لیے اتنا مناسب وقت تو ہو کہ بات مکمل ہوسکے۔