لاس اینجلس :(مشرق نیوز)سپر پاور بے بس،لاس اینجلس میں آگ پر قابو پانا خواب،ہزاروں مکان،عمارتیں بھسم ہوگئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے تاریخی شہر میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا،لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ،نقصان کا ابتدائی تخمینہ تقریباً ارب ڈالر سے متجاوز کرگیا،ہر طرف تباہی کے مناظر نظر آرہے ہیں۔
پیسیفک پےلی سیڈس کا علاقہ بری طرح تباہ ہوگیا ،ہالی ووڈ کے اے لسٹرز اور ارب پتی افراد کے گھر بھی شامل ہیں،کم کارڈیشن سمیت کئی نامور ہالی ووشخصیات اربوں مالیت کے گھر خالی چھوڑ کر دیگر علاقوں میں منتقل ہوگئیں،دوسری جانب صورتحال سے نمٹنے کےلئے حکام نے پیلی سیڈس اور ایٹون کے علاقوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا ۔
لاس اینجلس میں آگ پر قابو پانا خواب،سپر پاور بے بس،ہزاروںمکان،عمارتیں بھسم



















