لودھراں: ( )پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے کو 6 ماہ قید، 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی گئی۔
لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا کی رہائشی شکیلہ نے شوہر محسن کے خلاف بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کے خلاف سول کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر رکھی تھی۔
کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے جج فیملی کورٹ طاہرہ شہزاد خان نے بغیر اجازت شادی کرنے کاجرم ثابت ہونے پر مجرم محسن کو 6 ماہ قیداور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔
عدم ادائیگی پر جرمانے کی صورت میں مجرم کو 2 ماہ مزید قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے کو 6 ماہ قید



















