سرکاری سکیم کے تحت 5 ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستیں طلب

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سرکاری سکیم کے تحت 5 ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستیں طلب کرلی گئیں۔

وزارت مذہبی امورکے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جائیں گی ،تمام نامزد بینک روزانہ کی بنیاد پر جمع درخواستوں کو پورٹل پر فوری اپ لوڈ کریں،نئے درخواست گزار پہلی 2قسطوں کی مد میں 6 لاکھ جمع کرائیں گے،قربانی یا الگ کمرے کے اضافی اخراجات ہوں گے،تعداد مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔