لاہور،اسلام آباد :(کورٹ رپورٹر،بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے 9مئی جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد،صنم جاوید ودیگرملزموں پر فرد جرم عائد کر دی۔
اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر سماعت کی، دوران سماعت ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔
دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنماوں عمر ایوب، رزتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، رزتاج گل نے روسٹرم پر آ کر کہا عدالت سے درخواست ہے پولیس یہیں پر شامل تفتیش کرے، جج نے ریمارکس دئیے عدالت ہے پولیس سٹیشن نہیں، آپ کی حد تک حکم نامہ جاری کر دیتا ہوں۔
جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں قریشی ،یاسمین راشد و دیگر پر فرد جرم عائد



















