مہنگی بجلی نامنظور،17 جنوری کو ملک گیر احتجاج ہوگا،جماعت اسلامی کااعلان

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)مہنگی بجلی نامنظور،جماعت اسلامی نے 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا اڑان پاکستان اور سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس بہتر ہونے کی خوشخبری دینے والے وزیر اعظم بتائیںپٹرول ،اشیا کی قیمتیں کیوں کم نہیں ہوئیں، معاشی حالات بد سے بدترین ہوتے چلے جا رہے ہیں،آئی پی پیز کا مسئلہ جماعت اسلامی نے اٹھایا ، دھرنوں ،احتجاج سے5 آئی پی پیز بند کرنے اور 18 سے بات چیت کا دعویٰ کیاگیا، آئی پی پیز بند ہونے کے باوجودبل کم کیوں نہیں ہو رہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا اسٹیبلشمنٹ میں ہر پارٹی کے ملے ہوئے مفاد پرست لوگ عوام کا خون چوستے ہیں، ملک فوج، جرنیلوں، بیوروکریٹ ،جاگیرداروں، وڈیروں کا نہیں ،ملٹری کا کام ملٹری اور حکومت کا حکمرانی ہے وہ اپنا اپنا کام کرےں،خواہش ہے حکومت ، پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں،عمران خان کو رہا ہونا چاہیے۔