ٹرمپ کیخلاف متنازع عدالتی فیصلے سے امریکی عوام میں غم و غصہ

نیویارک:(بیورورپورٹ)نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف حلف برداری سے پہلے متنازع عدالتی فیصلے پر امریکی عوام نے شدید غم و غصے کااظہار کرتے ہوئے کہاریاست نیویارک کی عدالت کے جج جوآن مرچن کی جانب سے 10 جنوری 2025 کوسزا سنانے کااعلان عوام کی مرضی کےخلاف اور کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ لگتا ہے۔

فیصلے نے بہت سے لوگوں کو سوال پر مجبور کر دیا نو منتخب صدر کی شہرت کو خراب کرنے کےلئے اتنی جلد بازی میں فیصلہ دینے کی آخر کیا ضرورت ہے؟،ٹرمپ نے عالمی رہنماوں کی موجودگی میں 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھاناہے،حامیوں نے کارروائی کوعوامی رائے کی توہین قرار دیتے ہوئے کہامقصد قوم کےلئے یادگار موقع کو تنازعات کی نظر کرناہے۔

ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی رد عمل دیتے ہوئے کہاعدالت کی جانب سے منتخب صدر کےخلاف سیاسی فیصلہ ہے،اقدام نہ صرف امریکی عوام بلکہ پوری دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے،جج کو فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے عوامی مینڈیٹ اور رائے کا احترام کرنا چاہیے،ناقدین نے کہا انصاف کے نظام کو مفادات کے گٹھ جوڑ نے ہائی جیک کر لیا جس کی وجہ سے وسیع پیمانے پر ناانصافیاں ہوئیں۔

دریں اثنا نو منتخب صدر ٹرمپ کے حامیوں نے اپیل کی عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد پہلے اقدامات میں ناانصافیوں کا ازالہ کریں،وفاقی نظام انصاف کی تحقیقات ، اصلاح کےلئے کمیشن قائم کیاجائے اور نظام ا نصاف پر عوامی اعتماد کو بحال کر نے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں جائیں۔