کامیابی کی توثیق،غزہ سے یرغمالی رہا نہ ہوئے تو نتائج بھگتنا ہوں گے،ٹرمپ

واشنگٹن :(خواجہ فاروق) امریکی کانگریس سے بطور صدر کامیابی کی توثیق ،ٹرمپ نے غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے پر ایک بار پھر خطرناک نتائج کی دھمکی دےدی،نائب صدر کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کا اعلان کیا، 20 جنوری کو امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

دریں اثنا اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہامیرے اقتدار سنبھالنے تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو نتائج بھگتنا ہوں گے،تفصیلات میں جانے پر یقین نہیں رکھتا،میرا ردعمل دشمن کو صرف نہیں کرو کہنے پر مشتمل نہیں ہوگا جیسا صدر بائیڈن غزہ جنگ کے آغاز سے کر رہے ہیں، میں اسرائیل اور امن دونوں کےساتھ ہوں۔