لاہور:( کورٹ رپورٹر)ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد،احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔
جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الٰہی کےخلاف مبینہ کرپشن ریفرنس پر سماعت کی، عدالتی عملے نے گاڑی میں جا کر پرویز الٰہی کی حاضری مکمل کرائی،سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے صحت جرم سے انکار کردیا ،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا،بعد ازاں پرویز الٰہی نے فرد جرم کی شیٹ پر دستخط کردیئے۔
کک بیکس نیب ریفرنس میں پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد



















