صنعتوں کیلئے حالات ابھی مشکل، ایکسپورٹ کی تمام فنانسنگ ایگزم بینک کے ذریعے ہوگی: وزیر خزانہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے ایکسپورٹ کی تمام فنانسنگ ایگزم بینک کے ذریعے ہوگی، آئندہ 2سال میں ایگزم بینک کو مکمل فعال کردیں گے، گزشتہ 10 ماہ میں ایل سیز نہ کھلنے کی کوئی شکایت نہیں ملی، صنعتوں کیلئے ابھی حالات مشکل ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکرنٹ اکاو¿نٹ سرپلس ہے، ہر ماہ 3 ارب ڈالر ترسیلات زر آرہے ہیں، امید ہے رواں سال ترسیلات زر 35 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں گی،سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، وزیر خزانہ نے کہا ایکسپورٹ کی تمام فنانسنگ ایگزم بینک کے ذریعے ہوگی، آئندہ دو سال میں ایگزم بینک کو مکمل فعال کردیں گے،مہنگائی میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے انفورسمنٹ لازمی ہے، اس وقت مہنگائی میں کمی آچکی، عالمی سطح پر بھی مہنگائی کم ہوئی ہے، عام آدمی تک مہنگائی میں کمی کا فائدہ پہنچانے کیلئے پرائس مانیٹرنگ کمیٹیوں کو مزید فعال کریں گے، صنعتوں کیلئے ابھی حالات مشکل ہیں، ملک میں مہنگائی کی صورتحال کو دیکھنا اہم ہے، ای سی سی ہر ماہ مہنگائی کا جائزہ لے گی، حکومتی اقدامات کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنا چاہیے،وزیر خزانہ نے کہا گزشتہ 10 ماہ میں ایل سیز نہ کھلنے کی کوئی شکایت نہیں ملی، کسی بھی غیر ملکی کمپنی کو منافع باہر لے جانے سے نہیں روکا گیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کرنسی پر کوئی دباو¿ نہیں ہے،گورنر سٹیٹ بینک نے کہا میڈیم ٹرم مہنگائی 5 سے 7 فیصد تک لانے کا ہدف ہے، مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مہنگائی قابو کرنے کیلئے سخت پالیسی اختیار کی، اس کے بعد مہنگائی کم ہوئی تو شرح سود کو کم کیا گیا، ہمارے خیال میں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں اتار چڑھاو¿ رہے گا، آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی رسک برقرار رہیں گے۔