اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تربت میں مسافر بس کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دہشتگردی انسانیت سے دشمنی ہے، خاتمے تک لڑیں گے اور جیتیں گے،حملے میں ملوث تمام مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔
دریں اثنا یومِ حق خود ارادیت پر اپنے پیغام میںبلاول بھٹو زرداری نے کہا مقبوضہ کشمیر میں عوام کی حالت زار محض علاقائی مسئلہ نہیں، دنیا کے ضمیر کا امتحان ہے، عالمی برادری کی طرف سے کشمیری عوام کےخلاف ہونے والے مظالم پر خاموشی افسوسناک ہے،کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔
دہشتگردی انسانیت سے دشمنی ، خاتمے تک لڑیں گے اور جیتیں گے،بلاول بھٹو



















