لاہور: (سٹاف رپورٹر) کالم نگاروں اور صحافیوں کی تنظیم پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کونسل کا پہلا سالانہ کنونشن 31 دسمبر 2024 کو ریسرچ اینڈ پبلی کیشن سنٹر گلبرگ لاہور میں منعقد ہوا جس میں سینئر صحافی تجزیہ نگار ایثار رانا، معروف کالم نویس اقبال خاں منج، سینئر صحافی ثاقب پرویز بٹ، سید شہزاد زیدی، سینئر صحافی کالم نگار راشد رحمان، معروف مصنف اور بچوں کے پسندیدہ لکھاری نوید مرزا، بانی و مرکزی صدر پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کونسل مہر قطب علی دلو، مرکزی وائس چیئرمین مہر وقاص احمد، صوبائی صدر پنجاب مبشر نور کامیانہ، صوبائی نائب صدر ارفع رشید ، علی رضوان چوہدری، ذیشان افضل، داود احمد اور میر شہزاد رند سمیت کونسل کے ممبران کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
سب نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نمایاں خدمات سرانجام دینے والے صحافیوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ سینئر صحافی ایثار رانا اور بانی مرکزی صدر پی آئی ایم سی مہر قطب علی نے اعلیٰ کارکردگی کے حامل صحافیوں کو اعزازات، شیلڈز، سرٹیفکیٹس اور خصوصاً قائداعظم میڈل سے نوازا، مہر قطب علی نے تمام معزز مہمانوں کاشکریہ ادا کیا اور صوبائی صدر پنجاب مبشر نور کامیانہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کی شبانہ روز محنت کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آخر میں اعلان کیا گیا کونسل کی اگلی تقریب ملتان میں ہوگی جس کے میزبان مرکزی چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کونسل اسامہ خان دولتانہ اور مرکزی وائس چیئرمین مہر وقاص احمد ہونگے۔ ملتان میں ہونی والی تقریب کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان مشاورت کےساتھ جلد کر دیا جائیگا۔
پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کونسل کا پہلا سالانہ کنونشن



















