راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سانحہ 9 مئی کے 19 مجرموں کی سزائیں معاف،آئی ایس پی آر نے اعلامیہ جاری کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سزاوں پر عملدرآمد کے دوران67 مجرموں نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم ، معافی کی اپیلیں دائر کیں،48 پٹیشنز قانونی کارروائی کیلئے”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کیلئے ارسال کی گئیں، 19مجرموں کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا ، دائر کی گئی دیگر رحم کی اپیلوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔
مجرموں میں ایاز ولد صاحبزادہ خان‘سمیع ولد میرداد خان‘لئیق ولد منظور احمد‘امجد ولد منظور ‘یاسر نواز ولد امیر نواز ‘سید عالم ولد معاذخان‘زاہدولد نبی‘سلیمان ولد سیعد غنی جان‘ حمزہ شریف ولد اعظم ‘سلمان ولد زاہد نثار‘ اشعر بٹ ولد ارشد بٹ‘ وقاص ولد ملک خلیل‘ سفیان ادریس ولد ادریس احمد‘منیب ولد نوید بٹ‘ احمد ولد نذیر‘ نواز ولد عبدالصمد‘ علی ولد بوٹا‘ بلاول ولد منظور ‘ الیاس ولد فضل حلیم شامل ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق مجرموں کوضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے،دیگر تمام مجرموں کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون و آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں ،سزاوں کی معافی منصفانہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے،نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔
سانحہ 9 مئی کے 19 مجرموں کی سزائیں معاف



















