باکو:(مشرق نیوز)طیارہ حادثے پر پیوٹن کی معذرت کے بعد آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے روس پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا حادثے کا شکار طیارے کو روسی سرزمین سے ہونے والی فائرنگ سے نقصان پہنچا،38 افراد کی زندگیاں چھیننے والے المناک حادثے کا شکار طیارہ روس کی طرف سے ہونے والی فائرنگ کا نشانہ بنا،افسوس روس میں چند حلقوں نے حقائق چھپائے اور جھوٹا بیانیہ پیش کیا۔
آذربائیجان نے روس پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا



















