اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر اسمبلی کابڑا اقدام، پاکستان پر امریکی پابندیوں کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی،آزاد جموں و کشمیر اسمبلی نے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی پیش کردہ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا، قرار داد میں امریکی حکومت کی بھارت کے حق میں علاقائی طاقت کے توازن کو بگاڑنے کی کوششوں کی مذمت کی گئی۔
قرارداد کے مطابق پاکستان کا میزائل پروگرام صرف دفاعی مقاصد اور بھارت کے جارحانہ ارادوں کو روکنے کیلئے ہے۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا امریکی حکومت کے اقدامات بھارتی لابی کے زیر اثر ہیں جو پاکستان کی دفاعی حکمت عملی کو مکمل طور پر نہ سمجھنے کا ثبوت ہیں، کشمیری عوام کسی بھی بھارتی جارحیت کےخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے،امریکہ بھارت کو خطے کا پولیس سٹیشن بنانے کی کوشش کررہا ہے،پاکستان میں تخریب کاری میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہیں۔
وزیراعظم چودھری انوارالحق نے پاکستانی فوج کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا قومی سلامتی یقینی بنانے میں میزائل ٹیکنالوجی و جوہری پروگراموں کے کلیدی کردار ہیں، مضبوط دفاعی نظام کے بغیر ممالک تباہ کن نتائج کا سامنا کرتے ہیں، لیبیا، شام، لبنان اور غزہ کی مثالیں شامل ہیں،قومی سلامتی کوئی متنازع موضوع نہیں،اہمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،پاکستان کو اپنی زندگی، مال، عزت اور وقار کا دفاع کرنا چاہئے۔
آزاد کشمیر اسمبلی ، پاکستان پر امریکی پابندیوں کیخلاف مذمتی قرار داد منظور



















