افغانستان کو کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی: وزیراعظم

اسلام آباد: ( ) وزیراعظم نے کہا ہے خواہش ہے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں، کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے کام کر رہی ہے، افغانستان کو کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی۔


وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا خطے میں امن کیلئے افغانستان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، چاہتے ہیں افغانستان کے ساتھ معاشی میدان میں تعاون کریں۔

کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان پر حملہ کر کے بے گناہ لوگوں کو شہید کر رہی ہے، افغان حکومت کو ایک سے زیادہ مرتبہ پیغام دیا ، افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے ٹھوس حکمت عملی بنائے، دو عملی نہیں چلے گی، بہتر تعلقات اور ٹی ٹی پی کو کھلی چھوٹ بیک وقت ممکن نہیں، افغان سرزمین سے کسی صورت دہشت گردی قبول نہیں، پاکستان کی سالمیت کے بھرپور دفاع کا حق رکھتے ہیں۔