گورنر کے پی نے یونیورسٹیز ترمیمی بل اعتراض لگاکر واپس بھیج دیا

پشاور:(بیورورپورٹ) گورنر کے پی نے یونیورسٹیز ترمیمی بل اعتراض لگاکر واپس بھیج دیا۔

فیصل کریم کنڈی نے بل واپس بھجواتے ہوئے لکھا آئین کے آرٹیکل 115(5) کے تحت بل کوبشمول سرٹیفکیٹس بطور منی بل منظوری کیلئے بجھوایا گیا ،آرٹیکل 115(1) کے مطابق یونیورسٹیز ترمیمی بل منی بل کے دائرہ کار پر پورا نہیں اترتا، تعین کیا جائے منی بل ہے یا نہیں۔