غزہ ،اسرائیل کاٹی وی چینل کی گاڑی پر حملہ، 10 شہید

غزہ:(مشرق نیوز) اسرائیلی فوج کا صحافیوں کی گاڑی پر فضائی حملہ،10فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ میں الاودا ہسپتال میں کوریج کرنے والی القدس ٹی وی چینل کی وین پر فضائی حملہ کیا ،5 صحافیوں سمیت 10 فلسطینی شہید اور متعددزخمی ہوگئے، حملے کے بعد براڈ کاسٹنگ وین میں آگ بھڑک اٹھی اور مکمل تباہ ہوگئی،اسرائیلی فوج نے صحافیوں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے کہا دہشتگردوں کے سیل کو نشانہ بنایا۔