اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں اگر سنجیدگی نظر آئی تب سول نافرمانی کی کال واپس لینے پر سوچا جائیگا۔ میڈیا سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی نے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور مجھے عالمی امور پر بات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانءپی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں اپنے دو بنیادی نقاط پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے۔
انکا یہ بھی کہنا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا قیام دوسرا مطالبہ ہے۔
مذاکرات میں سنجیدگی نظر آئی تب سول نافرمانی کال واپس لینے پر سوچا جائیگا: وقاص اکرم



















