اسلام آباد (مشرق نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق ججز تعیناتیوں کے مجوزہ رولز کا جائزہ لیا جانا تھا۔ علاوہ ازیں اہم اجلاس میں آئینی بینچ کے ججوں کی توسیع کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آج ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے قبل جسٹس منصور علی شاہ کا بھی ایک خط سامنے آیا ہے۔ سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ رولز میں آئینی بینچ کیلئے ججوں کی تعیناتی کا مکینزم ہونا چاہیے۔ آئینی بینچ میں کتنے جج ہوں، اس کا مکینزم بنانا بھی ضروری ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئینی بینچ میں ججوں کی شمولیت کا پیمانہ طے ہونا چاہیے۔ کس جج نے آئینی تشریح والے کتنے فیصلے لکھے یہ ایک پیمانہ ہو سکتا ہے۔ کمیشن بغیر پیمانہ طے کئے سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ تشکیل دے چکا، 26 ویں ترمیم سے متعلق اپنی پوزیشن واضح کرچکا ہوں۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری



















