ٹانک،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)ٹانک میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے مفتی فضل کے قریبی ساتھی سمیت7خوراج کوجہنم واصل کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 اور 18 دسمبر کی درمیانی شب کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میںانتہائی مطلوب خارجی سرغنہ علی رحمان عرف مولانا طہٰ سواتی سمیت 7 خوارج کو ہلاک کردیا،علی رحمان عرف مولانا طہٰ سواتی فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ مفتی فضل کا قریبی ساتھی تھا،دہشتگرد نے 2010 میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیارکی ،شوریٰ کااہم سرغنہ اور سرغنہ قاری امجد عرف مفتی مزاحم کا قریبی ساتھی بھی تھا۔
آپریشن کے دوران خارجی نے گھر میں داخل ہوکر کمرے میں 2 بچوں کو یرغمال بنایا، فرار ہونے کےلئے خاتون کا لباس پہن لیا، دونوں بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی مذموم کوشش کی تاہم فورسز نے دونوں بچوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا اور خارجی کو جہنم واصل کردیا،دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود سے بھری گاڑی بھی برآمد ہوئی، بارودی مواد کسی بڑی دہشتگردی کےلئے استعمال کیاجانا تھا، اہل علاقہ نے بچوں کی بحفاظت بازیابی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آئے روز خارجیوں کی ہلاکت خوارج اور افغان طالبان کے مضبوط گٹھ جوڑ کوعیاں کرتی ہے، پاکستان نے کئی بار مستند شواہد افغان عبوری حکومت کے حوالے کئے مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ عالمی و خطے کے امن کےلئے شدید خطرہ ہے۔
ٹانک میں آپریشن،مفتی فضل کے قریبی ساتھی سمیت7خوراج جہنم واصل



















