مستقبل کی عالمی معاشی ترقی مشرقی ممالک پر انحصار کریگی: صدر مملکت

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے پاکستان بحر ہند کے علاقے میں سمندری تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، سمندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،چین کی عالمی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے زیر اہتام چین کے شہر ککنمنگ میں بلیو اکانومی تعاون پر تیسرے چین بحر ہند علاقائی فورم سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا ماحولیاتی تبدیلی ، آلودگی اور ماحولیاتی نظام کی تنزلی جیسے مسائل کا حل کرنا ہوگا،پاکستان بحری شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت کا خواہاں ہے، پاکستان چاہتا ہے ہمارا خطہ امن، ترقی اور پائیداری کا گڑھ بنا رہے، مستقبل کی عالمی معاشی ترقی مشرقی ممالک پر انحصار کرے گی، دنیا کی بڑی آبادی چین اور ہمارے خطے کے دیگر ممالک میں رہتی ہے،صدر مملکت نے ویڈیو پیغام میں بحر ہند میں امن، ترقی اور پائیداری کےلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت گوادر پورٹ کو ترقی دی جا رہی ہے ، گوادر پورٹ کو علاقائی روابط کے مرکز میں بدلا جا رہا ہے۔