لاہور (خبرنگار) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ایک سال میں حکومت کی کارکردگی پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف فسطائیت کے سوا کچھ نہیں ،ہمارا ایک ہی سوال ہے 26 نومبر کو ہمارے پر امن احتجاج پر گولی کیوں چلائی گئی، اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل حکومت کی طرف سے ہے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والوں کے پاس ٹک ٹاک ہے جس پر حکومت چلا رہے ہےں، ان کی کارکردگی صفر ہے ، انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ظلم اور جبر کے ایک سال میں کیا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر 9 مئی پرجوڈیشل کمیشن بن جاتا تو نومبر جیسے واقعات نہ ہوتے ، اس حکومت کے دن گنے جاچکے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہیںبڑھانے کا بل حکومت کی طرف سے ہے ،اس معاملے میں اپوزیشن کے ارکان کو مشاورت میں شامل نہیں کیا گیا،حکومت کے پاس عددی اکثریت ہے جس کے تحت فیصلے کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے گھروں میں پتہ پولیس بن بتائے داخل ہو جاتی، جو ظلم ہمارے خلاف کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔
ایک سال میں حکومتی کارکردگی پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف فسطائیت کے سوا کچھ نہیں: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی



















