پی ٹی آئی کے ایک اور جرم کا پردہ فاش، لاپتہ افراد کی فہرست جعلی نکلی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی کے اور جھوٹ کا پردہ فاش: لاپتہ افراد کی فہرست جعلی نکلی۔ تفصیل کے مطابق مختلف تھانوں اور جیلوں کے سروے کے مطابق 33 اٹک جیل، 15جہلم جیل،1اڈیالہ، 9 راولپنڈی پولیس کی تحویل میں ہیں ۔ذرائع کے مطابق 26 نومبرکے شہداءکی لسٹ میں موجود 69 افرادسلاخوں کے پیچھے ہیں کچھ کو ابتدائی طور پرگرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا گیا۔ مختلف تھانوں اور جیلوں کا سروے کرکے مرتب کی گئی فہرست کے مطابق 33 اٹک جیل، 15جہلم جیل،1اڈیالہ، 9 راولپنڈی پولیس کی تحویل میں ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اعداد و شمار زیادہ تر فرضی ہیں ،چند لاپتہ افراد خود چھپے ہوئے ہیں یا انہیں گنڈا پورنے کسی محفوظ مقام رکھا ہوا ہے۔