نو مئی مقدمہ، مراد سعید، حماد اظہر سمیت پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنما اشتہاری قرار

لاہور (مشرق نیوز) 9 مئی سے متعلق مقدمے میں عدالت نے مراد سعید، حماد اظہر سمیت پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنماوں کو اشتہاری قرار دیدیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 9 مئی کو کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے مقدمے میں میاں اسلم اقبال ، حماد اظہر اور مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنماوں کو اشتہاری قرار دیدیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے میں زبیر خان نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبد الصمد، واثق قیوم کو بھی اشتہاری قرار دیدیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ نصیر آباد کے مقدمہ میں پولیس کی درخواست پر کارروائی کی۔ پولیس نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو چکے ہیں۔ وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے مگر گرفتار نہ ہو سکے۔