وزیراعظم و دیگر کیخلاف کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے وزیراعظم و دیگر کےخلاف کارروائی کےلئے عدالت سے رجوع کرلیا ۔

بیرسٹر گوہر کی وساطت سے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کرمنل شکایت میںوزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ ،آئی جی ، ایس ایس پی ، ڈی آئی جی و دیگر کےخلاف کارروائی کی استدعا کردی گئی۔

سردار لطیف کھوسہ نے بیرسٹر گوہر کے ذریعے دائر کمپلینٹ میں 38 زخمیوں ،139 لاپتہ کارکنوں کی لسٹ بھی ساتھ لگائی ،استغاثہ میں استدعا کی گئی کرمنل کمپلینٹ منظور کر کے وزیر اعظم سمیت دیگر فریقین کو طلب کیا جائے، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے 2 وزیر اور 2 اراکین صوبائی اسمبلی کو بطور گواہ شامل کیا گیا ،استدعا کی گئی ہے فریقین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔