اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائمقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہتعلقات سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا، کنٹری ڈائریکٹر آئی این ایل لائن نیلسن بھی اس موقع پر موجود تھے،پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی گفتگو ہوئی، نیٹلی بیکر نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا،دوران ملاقات اتفاق کیا گیا امریکہ ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید خطوط پر استوار کرنے میں تعاون فراہم کرے گا، محسن نقوی نے کہا ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید ترین ادارہ بنانا چاہتے ہیں، اس ضمن میں امریکہکے تعاون کا خیر مقدم کریں گے، امریکہ نیشنل فرانزک ایجنسی کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال کرنے میں بھی معاونت فراہم کرے گا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہم ہے، دہشتگردی اورہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے سول آرمڈ فورسزکوجدید آلات اورسازوسامان کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے،سول آرمڈ فورسزکوجدید آلات اور سازوسامان سے لیس کرنا ترجیح ہے، پاکستان اور امریکہ کے مابین بہترین تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں،وزیر داخلہ نے کہا قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی کو اسلام آباد سے نہیں نکالا جا رہا، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو اسلام آباد میں رہنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائےگی، قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے کہا قانون نافذ کرنےوالے اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے پر پاکستانی حکام کےساتھ ملکر کام کر رہے ہیں،نیٹلی بیکر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پولیس افسران کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کی پروقار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، ایف آئی اے کو ایف بی آر کی طرحجدید خطوط پر استوار کرنے پر اتفاق



















