پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے مذاکرات کےلئے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے دھمکی دی ہے مطالبات نہ مانے گئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
پشاور میں شبلی فراز،اسد قیصر،شیخ وقاص اکرم کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہااسلام آباد احتجاج کے دوران 12کارکن جاں بحق ، 200لاپتہ ہیں،5 ہزار سے زائد کو گرفتار کیا گیا ، ملک میں مارشل لا، ریاستی دہشتگردی ہے، پاکستان کو 9/ 11 کے بعد ملنے والا کولیشن سپورٹ فنڈ 24 ، 25 نومبر کو پی ٹی آئی ورکر کیخلاف استعمال ہوا،نہتے شہریوں پر امریکی ساخت کی مشین ،سنائپراستعمال کیے گئے،پرامن احتجاج میں نہتے کارکنوں پر گولیاں چلائی گئیں،13دسمبر کو کارکنوں کےلئے دعائیہ تقریب ہو گی، 15دسمبر کو اوورسیز پاکستانی دعا کریں گے۔
عمرایوب نے کہاملک میں ورچوئل مارشل لا نافذ، شہبازشریف کا مائنڈ سیٹ ہٹلر جیسا ہے، لباس بھی ہٹلرجیسا پہنتا ہے، ہائی پاور کمیٹی تشکیل دےدی،پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، علی امین گنڈاپور، حامد رضا اور میں مذاکرات کریں گے،گرفتار کارکنوں کو رہا ،9مئی واقعات ،24 نومبرکوگولیاں برسانے کی تحقیقات کی جائیں،مطالبات نہ مانے گئے توسول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
شبلی فراز نے کہا8فروری کی غلطی سے ملک انتشارسے دوچار ہے،مینڈیٹ چرایا گیا، غلطی کو چھپانے کےلئے100جھوٹ بولے جارہے ہیں،ملک میں سب کچھ تباہ وبرباد ہوگیا،ملک میںبے یقینی و مصنوعی قسم کا عدم استحکام ہے، قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے،ڈائیلاگ کے ذریعے تمام مسائل کا حل نکالنا چاہیے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہے، نوجوان کہیں غلط راستہ اختیار نہ کریں۔
اسد قیصر نے کہا کسی ورکر نے کوئی گولی نہیں چلائی، اپنے آئینی حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،قانون میں رہ کر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔
مطالبات نہ مانے گئے تو سول نافرمانی تحریک شروع کرینگے،پی ٹی آئی



















