ٹرمپ نے شام میں جنگی صورتحال سےاعلان لاتعلقی کردیا

واشنگٹن :(بیورورپورٹ) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں جنگی صورتحال سے اعلان لاتعلقی
کردیا۔

شام کی صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا شام دوست نہیں لڑنے دو، گندے کھیل کا حصہ مت بنو، بہتر ہے امریکی حکومت مسئلے سے دور رہے،اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ کی شام جنگ میں مداخلت ختم کردوں گا۔

نومنتخب امریکی صدر نے کہابشار الاسد روس کی حمایت ختم ہونے کے بعد شام سے بھاگ گیا،بشار الاسد کا حمایتی ولادیمیر پیوٹن بھی اب بچانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے کہا شام کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تصادم سلامتی کونسل کے تحت حل کرنے کا وقت آگیا،مذاکرات سے ہی تصادم کا خاتمہ ممکن ہے۔