راولپنڈی:(بیورورپورٹ)عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت 25 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے،عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو حکم دیاملزموں کو گرفتار کرکے 10 دسمبر کو عدالت پیش کیاجائے۔
ملزموں میںشبلی فراز، شہریار آفریدی، زین قریشی، کنول شوذب، طاہر صادق ، تیمور مسعود ملک ،راشد حفیظ، عمر تنویر بٹ، زوہیب علی آفریدی ودیگر شامل ہیں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس، گنڈا پور سمیت25 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ



















