اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن قائم کرنے میں پولیس کا اہم کردارہے،امن اور ترقی ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں،کسی بھی معاشرے یا ملک کی ترقی کا انحصار وہاں کے امن و امان کی صورتحال پر ہوتا ہے،جہاں امن ہوگا، وہاں سرمایہ کاری، تعلیمی مواقع، روزگار اور معیشت کو فروغ ملے گا۔ اسلام آباد میں ”پولیس عوام ساتھ ساتھ“ کے نئے فیز کے آغاز پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ امن اور ترقی کاآپس میں گہرا تعلق ہے، امن کے بغیرکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے چیلنجزکو مواقع میں بدلناہے۔ معاشرے میں امن قائم کرنے کیلئے پولیس کو جدیدخطوط پر استوار کرناضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے نوجوانوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دیئے۔ نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس سمیت دیگر شعبوں میں خواتین اہم کردار اداکررہی ہیں۔
نوجوانوں ،خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں: احسن اقبال



















