سکیورٹی فورسزکالکی مروت میں آپریشن،5خوراج جہنم واصل،2زخمی

راولپنڈی،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسزکالکی مروت میں آپریشن،5خوراج جہنم واصل،2زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا،فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کوموثرانداز میں نشانہ بنایا، ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاںجاری رہیںگی، انسانیت دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے،خوارجی دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے، قوم کی حمایت سے صفایا کریں گے۔