شام میں حملوں کے پیچھے اسرائیل اور امریکہ ہیں: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی
تہران (مشرق نیوز) موجودہ خطرے کی روشنی میں شام میں روسی فوجی اڈے پر حفاظتی اقدامات کی اطلاعات کے درمیان ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ شام میں حزب اختلاف کے حملوں کے پیچھے اسرائیل اور امریکہ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے شامی اپوزیشن کے حملوں کی مذمت کی ہے اور انہیں لبنان اور فلسطین میں اسرائیل کی شکست کے بعد ایک امریکی اسرائیلی منصوبہ قرار دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراقچی نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ فون کال میں شامی حکومت کیلئے تہران کی حمایت کی تصدیق کی۔ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال میں حلب کے نواح میں بڑے پیمانے پر حملے کی روشنی میں ایران نے اپنے اتحادی شام کیلئے اپنی مضبوط حمایت کی تجدید کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ ایک فون کال میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں شام کی حکومت، اس کی قوم اور اس کی فوج کیلئے ایران کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔



















