امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری کا کیس ختم کردیا گیا

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری کا کیس ختم کردیا گیا۔ سپیشل کونسل جیک سمتھ نے ٹرمپ کے خلاف کیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزامات پر قائم ہیں مگر محکمہ انصاف کی پالیسی صدر کے خلاف کارروائی سے روکتی ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے خلاف جیک سمتھ کی جانب سے رواں سال اگست میں 2020 کے صدارتی الیکشن میں نتائج پلٹنے کی کوششوں سے متعلق ایک نئی فردِ جرم دائر کی گئی تھی۔ سپیشل کونسل جیک سمتھ کی جانب سے دائر کی گئی فرد جرم میں وہی مجرمانہ الزامات موجود تھے جو اس سے قبل دائر کردہ فردِ جرم میں تھے، البتہ سپریم کورٹ کی جانب سے امریکی صدور کو حاصل استثنیٰ سے متعلق فیصلے کے بعد نئی فرد جرم میں ٹرمپ کے خلاف الزامات کو کم کیا گیا تھا۔نئی فردِ جرم میں ٹرمپ کی جانب سے انتخابی نتائج پلٹنے کیلئے محکمہ انصاف کے اختیارات استعمال کرنے کے الزام کو ہٹا دیا گیا تھا۔