لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے احتجاج کے دوران علی امین گنڈا پور غائب ہوچکے ہیں جبکہ بشریٰ ” سلطانہ ڈاکو“ والا کردار ادا کررہی ہیں،ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا اب تک پولیس کے 70افراد شدید زخمی ہیں، مظاہرے میں پولیس کانسٹیبل مبشر شہید ہوا ،اٹک میں پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، کٹی پہاڑی کے قریب کانسٹیبل واجد کو گردن میں گولی لگی، 45اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،بشریٰ پٹھانوں کو اکسارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کے بچے احتجاج کیلئے باہر کیوں نہیں آئے؟ تحریک انصاف 9 مئی پارٹ ٹو چاہتی ہے ، یہ لاشوں کی سیاست کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی غیر مسلح رہیں ، ایک طرف ریاست پر حملہ دوسری طرف مذاکرات کا کہہ رہے ہیں ،یہ سروں کو ٹارگٹ کررہے ہیں ، یہ طریقہ طالبان کا ہے، کوئی پاکستانی ان کے احتجاج کو پرامن نہیں کہہ سکتا، عظمیٰ بخاری نے مزید کہا قانون کی خلاف ورزی پر ان کو سزا دینا ہمارا حق ہے، پی ٹی آئی کی موجودگی میں ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا،دوسری جانب سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے فرنچائز پی ٹی آئی کا دیوالیہ ہوگیا، آدھا انقلاب، انقلاب سے پہلے گرفتار ہوگیا، آدھا بھاگ گیا،مریم اورنگزیب نے پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا فرنچائز پی ٹی آئی کا دیوالیہ ہوگیا، عوام نے مسترد کر دیا، کہا تھا گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کرلیں، پنجاب کے عوام پاکستان اور پنجاب کی ترقی کےساتھ ہیں، بشریٰ اور علیمہ باجی دونوں غائب ہیں، جلد علی امین گنڈا پور کے غائب ہونے کی خبر آئےگی، فتنہ جیل میں بند ہے، پہلے ملک لوٹنے پر تھا، اب فساد پھیلانے پر۔
پی ٹی آئی احتجاج میں گنڈاپور غائب، بشریٰ ”سلطانہ ڈاکو“ کا کردار ادا کررہیں: عظمیٰ بخاری



















