ایران نے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ بڑھانے سے گریز کی پیشکش کر دی
تہران (مشرق نیوز) ایران نے پیشکش کی ہے کہ وہ یورینیم کے جمع شدہ ذخیرے میں اضافے سے گریز کر سکتا ہے اور یورینیم کی افزودگی کو60 فیصد تک محدود رکھ سکتا ہے۔ یورینیم کی افزودگی کی سطح جوہری ہتھیارسازی کیلئے یورینیم کی افزودگی 90 فیصد مطلوب ہوتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات بین الاقوامی سطح پر ایک ”واچ ڈاگ“کے طور پر کام کرنے والے جوہری مانیٹرنگ کے ادارے نے اپنے عہدیدار کے حالیہ دورہ ایران کے بعد اپنی خفیہ دستاویز میں کہی ہے۔ یہ رپورٹ ممبر ممالک کو پیش کی گئی تاہم کہا گیا ہے کہ ایران کی یہ پیشکش مشروط ہے۔ کہ مغربی ممالک ایران کے اس ہفتے کے دوران لگائی قدغنوں کو بھی واپس لیں۔



















