وی پی این سے پہلے نظریاتی کونسل بتائے فارم 47 کا وزیراعظم شرعی ہے یا غیرشرعی؟ نعیم الرحمن

کراچی (بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے وی پی این سے پہلے نظریاتی کونسل بتائے فارم 47 کا وزیراعظم شرعی ہے یا غیر شرعی؟، حکومت پی ٹی آئی احتجاج کو اپنے اقدامات سے کامیاب بنا دیتی ہے،نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا باجوڑ میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، ملک کے جب تک بڑے مسائل کوحل نہیں کیاجائیگا دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، امن وامان سمیت تمام مسائل کے حل کےلئے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، ملک بدامنی کامتحمل نہیں ہوسکتا،امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، جب تک پٹرول لیوی 60روپے ہے عوام کوریلیف کیسے ملے گا، ونٹر پیکیج بھی دھوکہ ہے،اسلامی نظریاتی کونسل کے وی پی این کو حرام قرار دینے سے متعلق سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کونسل کو پہلے یہ بتانا چاہیے فارم 47 پر آنے والا ممبر اسمبلی اوروزیراعظم شرعی ہے یا غیر شرعی؟،سچی خبریں دےدیں فیک نیوز خود ہی ختم ہوجائیں گی،حافظ نعیم الرحمن نے کہاحکومت کا سارا انحصار ٹیکس بڑھا کرپیسے لینے پر ہے، ایف بی آر کے 25ہزار لوگ تو کام کرتے نہیں، جاگیر دار پر اب تک کوئی ٹیکس پالیسی نافذ نہیں ہوئی، سولر پالیسی تبدیل نہیں ہونی چاہیے ، آئی پی پیز سے معاہدے ختم کیے جائیں، مہنگائی کم ہونے کی خبر جھوٹ ، ونٹر پیکیج بھی دھوکہ ہے۔