وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف لاہور واپس پہنچ گئے

لاہور (مشرق نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اورسابق وزیراعظم نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے، نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دوبئی کیلئے روانہ ہوئے تھے، انہوں نے متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ و یورپ کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 7 نومبر کوغیر ملکی دورے کیلئے روانہ ہوئیں تھیں، مریم نواز لاہور سے خصوصی طیارے سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچیں جہاں انہوں نے پیرا تھائیرائیڈ کی شکایت کے باعث طبی معائنہ کروایا۔

جنیوا میں کچھ دن قیام کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن کیلئے روانہ ہوگئیں، مریم نواز کا بیرون ممالک کا دورہ تقریباً ایک ہفتہ پرمشتمل تھا جس میں توسیع کی گئی۔