میئر نیویارک ایرک ایڈمز بریکنگ بریڈ، بلڈنگ بونڈز ایونٹ میں شرکت کریں گے

نیویارک:( )
میئر ایرک ایڈمز کو 17 نومبر کو بروکلین پیلس میں ہونے والے اہم بریکنگ بریڈ بلڈنگ بونڈز ایونٹ میں مدعو کیا گیا ہے جو 1955 فلیٹ بش ایونیو پر واقع ہے۔ تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی اور کشمیری سیاسی رہنما و سماجی سیاسی کارکن چوہدری صغیر کی میزبانی میں منعقد کیا جائے گا جو حاضرین کے لیے رابطے کا ذریعہ بھی ہوں گے۔

تقریب کا مقصد بات چیت اور افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے، میئر ایڈمز کو کمیونٹی کے ارکان و دیگر معروف شخصیات سے ملنے اور ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ تقریب میئر ایڈمز کے اعزاز میں منعقد کی جا رہی ہے تاکہ کمیونٹی کی جاری سرگرمیوں اور اہم مسائل سے آگاہ کیا جا سکے۔ ایونٹ میں کمیونٹی رہنماؤں، کارکنوں اور سماجی اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے جو شہری شمولیت اور کمیونٹی کی یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔