لاہور: (کورٹ رپورٹر)منی لانڈرنگ کیس میںسابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی ذاتی حیثیت میں طلب ،سپیشل جج سینٹرل تنویر احمد شیخ نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سمیت دیگر کےخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کرتے ہوئے کہا مونس الٰہی کے ریڈ نوٹسز اور بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے جے آئی ٹی معاملے کا خود تعاقب کرے،ایف آئی اے مونس الٰہی سمیت دیگر اشتہاری ملزموں کی جائیدادقرقی کے دورانیہ میں توسیع پر رپورٹ جمع کرائے، مزید سماعت 28نومبر کو ہوگی۔
منی لانڈرنگ کیس ،پرویز الٰہی ذاتی حیثیت میں طلب



















