پاکستان نے بڑی تعداد میں بھارتی فینز کو ویزا دینے کی تیاری کرلی

لاہور:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)پاکستان نے بڑی تعداد میں بھارتی فینز کو ویزا دینے کی تیاری کرلی۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے والے فینز کو بڑی تعداد میں ویزے دیئے جائیں گے اور پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا جائے گا،پاکستان نے بی سی سی آئی کو بارڈر قوانین میں نرمی سے آگاہ کر دیا۔