اسلام آباد:(بیورورپورٹ )جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم ، آمنہ قادر کو کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جیل ریفارمز پر ہونےوا لے اجلاس میںچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم ،احد چیمہ اور خدیجہ شاہ ودیگر نے شرکت کی۔
سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی، آمنہ قادر کو کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا،اراکین میں احد چیمہ اور خدیجہ شاہ شامل ہیں،کمیٹی پنجاب کی جیلوں کا دورہ کر کے رپورٹ تیار کرے گی،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کمیٹی کو مکمل لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے۔
چیف جسٹس نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کردی ، آمنہ قادر کوآرڈینیٹر مقرر



















