دبئی،لاہور:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)آئی سی سی نے بھارت سے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات مانگ لیں۔
ذرائع کے مطابق قوانین کے مطابق بی سی سی آئی کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، آئی سی سی جائزہ لےکر حتمی فیصلہ کرےگا،پاکستان نہ جانے کی وجوہات جائز نہ ہوئیں تو بھارتی ٹیم کو آنے کا کہا جائے گا، بھارت نہ مانا تو 9ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا، آئی سی سی نے ٹرافی کے نشریاتی حقوق، اشتہارات اور سپانسرشپ سے کمائی کرنی ہے، پاک بھارت میچز نہ ہونے سے بھارتی بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے۔
آئی سی سی نے بھارت سے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات مانگ لیں



















