لاہور:(لیڈرنیوز)نیوزی لینڈکی جانب سے سکیورٹی خدشات،پاکستان کے ساتھ سیریزمنسوخ‘پی سی بی کے مطابق فیصلہ پاکستان اورنیوزی لینڈ حکام نے متفقہ طورپرکیا،وزیراعظم نے نیوزی لینڈکی ہم منصب کوبھرپوریقین دہانی کرائی تھی،وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی تھی مہمان ٹیم کوکوئی خطرہ نہیں،نیوزی لینڈحکام کی جانب سے سکیورٹی خدشات کااظہارکیاگیا۔پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا ہے کہ انہیں سکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کر دیا گیا ہے ، اس لیے اس نے سیریز یکطرفہ طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے عہدیداروں نے پاکستانی حکومت کی سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
#Security concerns: Pak-New Zealand series canceled



















