ارشد ندیم کا قوم کو بڑا تحفہ، گولڈ میڈل جیت لیا، اولمپک کی تاریخ بھی بدل دی

پیرس :( )ارشد ندیم کا قوم کو سب سے بڑا تحفہ،پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا،جیولین تھرو کے فائنل میں 92.97 میٹر کی تھرو کر کے اولمپک کی 116 سالہ تاریخ بھی بدل دی-

فائنل مقابلے کے دوران ارشد ندیم پہلی باری میں تھرو نہ کرسکے لیکن دوسری باری میں 92.97 میٹر تھرو کی جو اولمپکس تاریخ کی اب تک سب سے بڑی تھرو ہے۔

تیسری باری ارشد ندیم نے 88.72 میٹر، چوتھی باری 79.40 میٹر، پانچویں باری 84.87 میٹر جبکہ چھٹی باری میں91.79 میٹر تھرو کی۔

دفاعی چیمپئن بھارتی نیرج چوپڑا 89.45 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے اپنی 5 تھروز ضائع کردیں۔


پاکستان 32 سال بعد اولمپک میں کوئی بھی میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا ، آخری مرتبہ بار سلونا اولمپکس 1992 کی ہاکی میں برانز میڈل جیتا تھا۔

پاکستان نے آخری گولڈ میڈل 1984 میں 40 سال پہلے جیتا جو ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔