اسلام آباد: ( ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے، بھارت بھی ٹیم بھیجے۔
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال نے کہا کھیلوں کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہیے، ماضی میں پاک بھارت میں تناؤ تھا لیکن کھیلوں پر اثرانداز نہیں ہوا۔
احسن اقبال نے کہا بھارت کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان اپنی ٹیم بھیجنی چاہیے، پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے، لڑائی کی بجائے بھارت اور پاکستان کو تعلیم کھیلوں صحت کے شعبے میں مقابلہ کرنا چاہیے۔
کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ، بھارت بھی بھیجے: احسن اقبال



















