لاہور (مشرق نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 نومبر کو برسبین میں ہوگا جس کیلئے قومی ٹیم آج پرتھ سے برسبین پہنچے گی۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کھلاڑی بھی پاکستان سے برسبین پہنچ چکے ہیں جن میں عثمان خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم، عباس آفریدی اور جہانداد خان شامل ہیں۔دوسری جانب ون ڈے سکواڈ کے 6 کھلاڑی آج رات پرتھ سے پاکستان روانہ ہوں گے، پاکستان جانے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، کامران غلام، عامر جمال، فیصل اکرام اور محمد حسنین شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم پرتھ سے برسبین روانہ ہوگی



















