سانحہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن ،بلوچستان حکومت کا3روزہ سوگ کا اعلان


کوئٹہ(بیورورپورٹ)سانحہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بلوچستان حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں 11 سے 13 نومبر تک سوگ منایا جائے گا، تینوں روز تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔